عید الاضحیٰ پر ریسیکو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

Jun 04, 2025 | 22:42:PM
عید الاضحیٰ پر ریسیکو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں عید الاضحیٰ پر ریسیکو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کے مطابق خیبر پختونخوا میں ریسکیو سٹیشنز کھلے رہیں گے، ریسکیو کے تمام اضلاع میں تعینات افسران اپنے اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گے۔

شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے، ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور دیگر آلات کے ساتھ ضروری سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر خصوصی طور پر ریسکیو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دریاؤں میں غوطہ خور ٹیمیں بمعہ کشتیاں تعینات کی گئی ہیں۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: