ماہرہ خان نے"لو گرو" کےپشتو گانے میں اپنی شادی کا کون سا جوڑا پہنا؟

Jun 04, 2025 | 15:48:PM
ماہرہ خان نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپرسٹارماہرہ خان اورہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو" کا شادی کاپشتو گانا "سادہ آشنا" ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیاہے۔

اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں نظر آئی ہیں، جس کی سٹائلنگ اور رقص پشتون شادیوں کی روایت کی عکاسی کرتا ہے،اس گانے میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی پشتون لباس پہنے روایتی رقص کرتے نظر آئے ہیں،اس گانے کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافرنگاہ حسین کی ہے۔

اس گانے کی ایک خاص بات یہ بھی کہ اس گانے کے ڈھولکی کے سین میں ماہرہ خان نے اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے۔ ماہرہ خان نے زرد رنگ کا پاکستانی ڈیزائنر  لباس پہنا اور اس گانے میں دکھائی جانے والی مایوں میں اپنی اصل مایوں کی چنری کے ساتھ لُک کومکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ثناءیوسف اورقاتل کارابطہ اوردوستی کیسے ہوئی؟اندرکی بات سامنے آگئی

فلم"لو گرو" میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا نے پروڈیوس کیا ہے،اس فلم کے مناظر کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی ہے جسے بڑی عید پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جارہاہے۔