"اسکوئڈ گیم" کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری، ریلیزکی تاریخ کابھی اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مقبول نیٹ فلکس سیریز"اسکوئڈ گیم" کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرل سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا،اس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کے پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔
سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے؟ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت، ہمدردی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ گرفتار ملزم کا اعتراف جرم
آخری سیزن میں معروف گیم "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ" کی خطرناک گڑیا ینگ ہی کی بھی واپسی ہوئی ہے، اور نئے چیلنجز مزید خوفناک دکھائے گئے ہیں،گلابی یونیفارم میں گارڈز بدستور بے رحم ہیں، جبکہ فرنٹ مین ایک بار پھر نمودار ہوتا ہے۔
اداکار لی بیونگ ہن نے وعدہ کیا ہے کہ اس سنسنی خیز سیریز کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی اور وہ لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ "اسکوئڈ گیم" کا آخری سیزن 27 جون 2025کو ریلیز کیا جائے گا۔