پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا

Jun 04, 2023 | 22:22:PM
پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الٰہی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ،عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
پرویز الٰہی کو کیمپ جیل پہنچا دیا گیا،سابق وزیراعلیٰ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں اینٹی کرپشن آفس سے لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی