ٹھیکیدار نے بیٹے کیساتھ ملکر اپنی عدالت لگا لی، شہری پر بدترین تشدد

Jun 04, 2023 | 16:16:PM
ٹھیکیدار نے بیٹے کیساتھ ملکر اپنی عدالت لگا لی، شہری پر بدترین تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی میں میں گجر نالے کی تعمیرات پر کام کرنے والے ٹھیکیدار اور  اس کے بیٹے نے موبائل چوری کے الزام میں شہری کو رسی سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس دوران موقع پر موجود لوگ بھی تماشا دیکھتے رہے، واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک جی تھانہ حیدری مارکیٹ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور،عالم دین کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا

بااثر شخص شہری کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کرتا رہا جبکہ متاثرہ شخص نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس کے برعکس متعلقہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان نذیر شاہ اور اعظم شاہ بھی شامل ہیں۔