پشاور: عالم دین کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا

Jun 04, 2023 | 12:57:PM
پشاور: عالم دین کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مفتی احسان الحق کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے گھر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، گھر میں آٹے کے ڈبے سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

پولیس کی جانب سے قتل کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کردیا گیا تھا۔