پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نے سینی ٹائزر کی بوتل صوبائی وزیر پر پھینک دی

Jun 04, 2021 | 18:35:PM
پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نے سینی ٹائزر کی بوتل صوبائی وزیر پر پھینک دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  خیبر پختوانخوا  اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسڈ اینڈ برن کرائم بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی، سینی ٹائزر کی بوتل صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ہشام انعام اللہ پر پھینکی اور احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی بل حکومت لانا چاہتی ہے اور جس بل میں فنانس کا معاملہ ہو اسے پرائیویٹ ممبر پیش نہیں کرسکتا۔
بل کی مخالفت پر نگہت اورکزئی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومتی خواتین ارکان نے ان کا بل چوری کیا ہے اس بل پر وہ دو سال سے کام کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیل ملازمین و پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی خوشخبری