سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے

Jun 04, 2021 | 15:01:PM
سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بچے تیاری پکڑ لیں 7 جون سے سکول50 فیصد پالیسی کے تحت 6 روز کھلیں گے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق پیر سے ہوگا، لڑکیوں کا سکول صبح سوا 7 بجے لگے گااور چھٹی سوا 11 بجے ہوگی۔ لڑکوں کا سکول ساڑھے 7 بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ سکولوں میں نہم دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی دی جائے گی۔ طلباء پچاس فیصد حاضری کے تحت چھ روز سکول آئیں گے، طلباء کو دو روز لگاتار آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے  ٹویٹر پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیر کے روز سے تمام یونیورسٹیاں کھل جائیں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔ نویں اور دسویں کے لئےصرف اختیاری مضامین اورریاضی کا امتحان ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کےبھی صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا جبکہ پریکٹیکل اور باقی مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے مطابق 10 جولائی کےبعد12ویں اورپھر10ویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔اولیول کے طلبہ26 جولائی سے10اگست کے درمیان امتحان دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں سکولز کھولنے کا مراسلہ جاری