پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھروسے اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، مریم اورنگ زیب

Jul 04, 2026 | 21:48:PM
 پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھروسے اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، مریم اورنگ زیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سنئیر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھروسے اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں۔ میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو یوم أزادی پر مبارک پیش کرتی ہوں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج 4 جولائی 2026 کو امریکی یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امریکی حکومت اور عوام کو باقاعدہ مبارکباد پیش کی ہے۔
امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور اور امریکی مشن پاکستان کے آفیشل بیانات کے مطابق، مریم اورنگزیب نے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف  کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی حکومت، پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں اور خاص طور پر امریکی عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔
پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے باہمی تعلقات باہمی احترام، بھروسے اور خطے میں پائیدار امن کی مشترکہ بنیادوں پر قائم ہیں۔
 انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ تعلیم، صحت، تجارت، اور زراعت سمیت تمام اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا 

مریم اورنگزیب نےکہا،  سفارتی تعلقات کے ساتھ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، کلائمیٹ چینج، ٹورزم پر دونوں ممالک مل کر کام کررہے ہیں۔  ہم نے کچھ وقت قبل ڈپلومسی کی پاور دیکھی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر نے امن کے لیے کام کیا۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید قریب ہوگئے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ انویشن، ٹیکنالوجی، تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے۔  یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ  امریکہ سے انویسٹر سرمایہ کاری کرنے پنجاب آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رضا ڈار نے کتنے ڈالر وصول کئے، شکایت کہاں سے آئی؟   غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا، برآمدگی کا معاملہ کھل گیا