رضا ڈار نے کتنے ڈالر وصول کئے، شکایت کہاں سے آئی؟ غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا، برآمدگی کا معاملہ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غیر ملکی خواتین کے ساتھ اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔
پولیس نے غیر ملکی خواتین کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کرنے والے چار مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں اپنے آپ کو باس کہلوانے والا ملزم بھی شامل ہے ۔
گرفتاری کے دوران باس کہلوانے والے ملزم کی ٹانگیں چھت سے چھلانگ لگاتےہوئے ٹوٹ گئیں۔گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی۔
اب تک تفتیش مین یہ سامنے آیا ہے کہ اہم ملزم رضا ڈار نے اپنے ایک کزن کے ساتھ مل کر تمام کارروائیاں کیں۔گرفتار کئے جا چکے افراد میں رضا ڈار کا ایک کزن بھی شامل ہے۔
غیر ملکی لڑکیوں کو اغوا کر کے دو روز تک حبس بے جا میں رکھ کر بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
حبس بےجا میں رکھنے کے دوران لڑکیوں کے والدین سے ویڈیو کالز کے زریعے رابطہ کروا کر بھتہ وصول کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں را کا خطرناک دہشتگرد گرفتار ہو گیا
تفتیش میں یہ سامنے آ چکا ہے کہ اہم ملزم رضا ڈار نے ایک لڑکی کے ڈیجیٹیل والٹ سے اپنے ڈیجیٹل والٹ میں ستر ہزار ڈالر بھی زبردستی ٹرانسفر کیے۔ لاہور میں موجود مغوی لڑکی کے فرانس میں موجود والد نے فرانس کی پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد انہوں نے لاہور میں پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کی اور اس سنگین جرم کے متعلق تفصیل بتائی۔ فرانس سے مغوی لڑکی کے والد کی شکایت موصول ہونے کے بعد لاہور پولیس نے دو روز بعد لڑکیوں کو برآمد کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دو دن کے دوران پولیس نے لڑکیوں کو اغوا کرنے والوں کی تلاش جاری رکھی۔
لڑکیوں کی بازیابی کے بعد پولیس نے اسلام آباد میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور فرانس کی ایمبیسی کو لڑکیوں کی برآمدگی کر لینے کے بارے میں اطلاع دی۔ کیونکہ یہ دو غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ تھا اور اس کی شکایت بھی فرانس سے کی گئی تھی اور فرنچ ایمبیسی اس سارے معاملہ میں رابطہ میں تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا