امریکا اور کولمبیا کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ،سفیروں کو واپس بلا لیا

Jul 04, 2025 | 21:45:PM
 امریکا اور کولمبیا کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ،سفیروں کو واپس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا اور کولمبیا کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ، دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو  کےخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے، جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا حکومت کے بےبنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیا، تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تشویش مزید اقدامات زیرِغور ہیں۔کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔

کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کے خلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات شروع کر دیں۔ جنوری میں امریکا نے کولمبیا کے پناہ گزینوں کی واپسی روکنے پر قونصلر خدمات معطل کی تھیں۔دونوں ممالک ایک دوسرے پر 50فیصد تک ٹیرف لگانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔ کولمبیا نے امریکا کی جانب سے مطلوب 2 باغی رہنماؤں کی حوالگی سے بھی انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری