ملین پاؤنڈز کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Jul 04, 2025 | 18:18:PM
 ملین پاؤنڈز کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکمنامہ جاری کیا،آرڈر میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آئندہ سماعت کی تاریخ نہیں دی گئی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ارشد جاوید ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انہیں نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے،نئے مقرر کردہ نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کیلئے مناسب وقت مانگا، نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات کب ہونگے؟الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا