احد رضامیرکیساتھ بڑھتی قربتیں،مداحوں کادنانیرمبین کواہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار احد رضا میر آج کل ساتھی اداکارہ دنانیرمبین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سےخبروں میں ہیں۔
یقین کا سفر، عہدِ وفا، آنگن، ہم تم، میم سے محبت، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے احدرضامیر اس وقت اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں،اسی تقریب میں اداکارہ و ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
مداحوں نے احد رضامیراور دنانیرمبین کو پہلے بھی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا ۔
دنانیرمبین کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ مستقل احد اور ان کے اہلِ خانہ کیساتھ نظر آرہی ہیں اور مداح ان کے تعلقات پر تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات ہنی سنگھ کیساتھ کام کر کے مشکل میں پھنس گئیں
کچھ صارفین نے دنانیرمبین کو احد رضامیرسے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیاہے، جبکہ کچھ نے احد رضامیرکا موازنہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے کیاہے جنہیں تعلقات اور بریک اپس کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے سجل علی سے طلاق کے بعد رمشا خان سے ڈیٹنگ اور احدرضامیر کی نجی زندگی پربھی سوالات اٹھاتے ہوئے دنانیر مبین کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔