شکارپور: 24 گھنٹوں میں پانچ افراد قتل، ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد اغواء 

Jul 04, 2023 | 18:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے تھانہ کوٹ شاھو کی حدود میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ افراد قتل جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو اغواء کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو اسلحے سمیت اغواء کیا جس کی شناخت نصراللہ جتوئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دونوں مغویوں میں اللہ دہوایو تیغانی اور محمد رحیم سرکی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ہاؤس رابر گینگ گرفتار

بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور کچے کے علاقے میں بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔