پاکستانی سپیشل ایتھلیٹ رضوان احمد نے ملک کا نام روشن کر دیا

Jul 04, 2023 | 00:48:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) غریب گھر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سپیشل ایتھلیٹ نے ہمت و جرت اور لگن کی مثال قائم کر دی۔

پاکستان کے خصوصی افراد بھی خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں، اس بات کا عملی مظاہرہ پاکستانی سپیشل ایتھلیٹس نے جرمنی کے شہر برلن میں کیا، ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم محمد رضوان احمد نے پاکستان سپیشل فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیم کیلئے سلور میڈل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا