سیاسی درجہ حرارت نیچےلانےکیلئےکوٹ لکھپت میں قیدلوگوں کو ریلیف دیں؛فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان فواد چودھری نے کہا ہےکہ حکومت اور اسٹیبلشمٹ سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے خواتین کو اور کوٹ لکھپت میں قید لوگوں کو ریلیف دیں۔
24 نیوز کےپروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمٹ کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ پہلے سیاسی درجہ حرارت نیچے لائیں اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے خواتین کو اور کوٹ لکھپت میں قید لوگوں کو ریلیف دیں پھر ہم عمران خان سے بات کریں گے کہ ٹویٹر سے کو ذاتی اٹیک ہو رہے ہیں وہ بند کریں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک مذاکرات میں شاہ محمود، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، یاسمین راشد نہیں ہوں گی ایسے مذاکرات کیسے کریں گے، سہیل آفریدی وزیراعلی ہین لیکن وہ عمران خان سے بات نہیں کر سکتے۔حکومت کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے لچک ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئےماہر معیشت فرخ سلیم نے کہا کہ امریکہ کی لمبی تاریخ ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دینا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دینا ، امریکہ نے ٹکہ ٹکہ کا حساب کرنا ہوتا ہے کہ کتنے ڈالر بچ رہے ہیں اور کیا ہو رہا ہے ۔
صادم حسین نے کہاتھا کہ وہ تیل کو یورو مین بیچیں گے تو ان کیساتھ کیا ہوا سب کو پتا ہے ، وینزویلا کے پاس تین سو بلین بیرل تیل ہے جو سعودیہ سے بھی ذیادہ ہے اور ٹرمپ نے وہ تیل اپنے قبضے میں کر لیا جو ٹرمپ نے وینز ویلا کیساتھ کیا ہے،یہ ناممکن ہے،یہ وینز ویلا کی انٹیلنجس ایجنسیز امریکہ کیساتھ نہ ملی ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا اصول ہے کہ حکومت کو باہر سے نہیں گرایا جا سکتا جب تک اندر دسے کوئی ساتھ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےچینی وزیرخارجہ کےہمراہ75 سالہ پاکستان-چین دوستی کی تقریبات کا افتتاح کردیا