وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےچینی وزیرخارجہ کےہمراہ75 سالہ پاکستان-چین دوستی کی تقریبات کا افتتاح کردیا

Jan 04, 2026 | 21:43:PM
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےچینی وزیرخارجہ کےہمراہ75 سالہ پاکستان-چین دوستی کی تقریبات کا افتتاح کردیا
کیپشن: وزیر خارجہ اسحاق ڈاراورچینی وزیرخارجہ وانگ یی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس سفارتی تعلقات پرمشترکہ تقریبات کے لوگو کی رونمائی بھی کی، انہوں نے بتایا کہ ان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ تقریبات پورا سال جاری رہیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سالہ تقریبات دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ سفارتی تعلقات میں ایک ٹھوس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں جو پاک چین دوستی کی گہرائی اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان-چین آل ویدر سٹریٹیجک تعاون کے اہم سنگ میلوں کو اجاگر کیا، ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر منعقد کی گئی فوٹو نمائش سی پیک کے آغاز اور پاکستان و چین کے درمیان باہمی اعتماد و تعاون کے طویل سفر کی عکاسی کرتی ہے۔