مویشیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا،300 بکریاں ہلاک،5افرادزخمی

Jan 04, 2026 | 11:47:AM
  مویشیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا،300 بکریاں ہلاک،5افرادزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حیدر خانزادہ ) نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرالر الٹنے سے300 بکریاں ہلاک  ہوگئیں۔
 ٹرالر حیدر آباد سے پنجاب جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ پرحادثہ پیش آگیا ،حادثے کے نتیجے میں5 افرادبھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
 موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،حادثے کے باعث  قومی شاہراہ پرٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثرہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم گرفتار،اہم انکشاف
موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔