مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم گرفتار،اہم انکشاف

Jan 04, 2026 | 11:30:AM
 مائی کلاچی روڈ پرماں اور3 بچوں کے قتل کا ملزم گرفتار،اہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں مائی کلاچی روڈ پرماں اور تین بچوں کے قتل کے ملزم مسرور حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم مسرور حسین نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خاتون تعویذ کرتی تھی،میں نے پریشان ہو کر خاتون اور بچوں کو قتل کیا۔
مقتولہ انیلا کے بھائی مصطفیٰ کاکہناہےکہ بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی، 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان
بھائی مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد انیلا بچوں کی کفالت کر رہی تھی، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے، انیلا کھارادر کی رہائشی تھی۔