وزیرآباد :بھاری چالان کرنے پر ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے شہر وزیرآباد میں بھاری چالان کرنے پر ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو آگ لگا دی ۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اللہ والے چوک میں ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا تھا۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، اِس موقع پر ڈرائیور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئے روز چالان کرنے پہ دل برداشتہ ہو کر رکشہ کو آگ لگائی۔
اِس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کہ رکشہ بغیر نمبر تھا، قانون کی خلاف ورزی پر چالان کیا، پولیس نے اظہر اقبال نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
Rickshaw driver sets vehicle on fire after being challaned
— 24 News HD (@24NewsHD) January 3, 2026
Dramatic scenes unfolded in Wazirabad on Saturday after a motorcycle-rickshaw driver set his vehicle on fire following issuance of a traffic challan.https://t.co/kz4lhcGhUy pic.twitter.com/RTAAwqcpXM
علاوہ ازیں اظہر کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹاگھر کا واحد کفیل ہے، مہنگائی اور جرمانوں سے دل برداشتہ ہو کر آگ لگائی، مقامی شہریوں نے حکومت سے بھاری جرمانوں پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا