آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا

Jan 04, 2026 | 09:34:AM
آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو سکواڈ سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی ہے، فرنچائز کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا۔

 بنگلا دیش کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مستفیض الرحمان نے کہا کہ اگر آپ کو ڈراپ کیا جائے تو اور کیا کر سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ انہیں آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.20 کروڑ بھارتی روپے میں سائن کیا تھا۔

اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں اور رہنماؤں نے شاہ رخ خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بی جے پی رہنما نے تو انہیں غدار بھی قرار دے دیا تھا۔