کراچی میں لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار

Jan 04, 2026 | 08:42:AM
کراچی میں لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: کراچی ، لیاری گینگ وار، رحمان ڈکیت، بھتیجا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم )کراچی میں لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار، ملزم کو کلا کوٹ میں دوران واردات ساتھی سمیت گرفتار کیاگیا۔قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کےبھتیجا کو دوران واردات ساتھی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد  کر لی گئی ۔ 

ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے دوران واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ،ملزمان کی شناخت حارث اور راشد علی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب

 ملزم حارث لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے ،ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ۔

برآمدہ چھینی موٹر سائیکل نمبری KTB-0057 کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے ،ملزم حارث اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ۔

ملزم راشد علی اس سے قبل منشیات فروشی سمیت گٹکے کے مقدمہ میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.