سابق وزیر مملکت زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

Jan 04, 2024 | 21:37:PM
سابق وزیر مملکت زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: زرتاج گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور میں ظفر حسین ولد رب نواز قوم مجاور کی مدعیت میں سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،الزام عائد کیا گیا ہے کہ ظفر حسین نے زرتاج گل کو سول ہسپتال میں نوکری کیلئے پانچ لاکھ روپے رشوت دی تھی ،سابق وزیر مملکت زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سول ہسپتال میں نوکری نہیں لگوائی ،نوکری نہ ملنے پر زرتاج گل نے پانچ لاکھ روپے واپس دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی