شدید دھند اور برفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Jan 04, 2024 | 20:52:PM
شدید دھند اور برفباری، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )ملک بھر میں شدید دھند تو کہیں  سموگ نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں تو دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا۔ 

آج رات کے موسم کی  بات کی جائے تو  موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

آئندہ روز کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دھند چھائے رہے گی ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، کوہستان اور مالاکنڈ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، چارسدہ ،رشکئی، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

پنجابکےبیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح سمیت بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلودرہےگا ،  راولپنڈی، اٹک، چکوال،بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کےساتھ چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، قلات، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار،لسبیلہ،تربت،پنجگور،کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ،  اس دوران کراچی اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر،گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں : روپے کا ڈالر کو رگڑا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا