ویمن ٹیم کی ہارکا دکھ ، غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے: محسن نقوی

May 01, 2024 | 11:57:AM
ویمن ٹیم کی ہارکا دکھ ، غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی، شکست کا دکھ ہے، ہمیں ویمن ٹیم پر ابھی بہت کام کرنا ہے،  ویمن ٹیم کیلئے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کیلئے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کیلئے ہوئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم ترقیاتی کام کے بعد دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہوگا، کراچی میں اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹل کے بارے میں جلد خوشخبری ملے گی،  کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگے گا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا۔

ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، معاملہ اندرونی طور پر حل کریں گے، اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کو محدود کیوں کریں،  چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں، کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکے گی۔