مریم نواز کے پارٹی چیف آرگنائزر بننے پر کھوکھر پیلس میں جشن، مٹھائیاں تقسیم 

Jan 04, 2023 | 21:31:PM
مریم نواز، نیا عہدہ، کھوکھر پیلس، جشن کی تقریب،
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو نیا عہدہ ملنے پرکھوکھرپیلس میں جشن کی تقریب ہوئی، جشن کا اہتمام سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازکے پارٹی چیف آرگنائزر بننے کی خوشی میں کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں جشن کا انعقاد کیاگیا، سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ گھڑ ڈانس بھی ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کاکہناتھاکہ مریم نواز کا نوٹیفکیشن ملک کی ترقی میں سنگ میل اور عمران خان کیلئے تباہی ثابت ہوگا۔
صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور فیصل سیف کھوکھر کاکہناتھاکہ مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں، جس پر پوری پارٹی کو فخر ہے،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کاکہناتھا کہ مریم نواز بہترین انداز میں پارٹی کو منظم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں :رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق