مفتاح اسماعیل کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر کڑی تنقید

Jan 04, 2023 | 20:52:PM
سابق وزیر خزانہ، مفتاح اسماعیل، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، تنقید کا نشانہ،
کیپشن: اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے، انہیں وزیر بننے کا بہت شوق تھا ، اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے جس طریقے سے ہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے ،وزارت خزانہ سے ہٹانے کے بعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا،ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان ؛پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق