پنوعاقل؛گنے سے بھری ٹرالی موٹرسائیکل پر الٹنے سےکمسن بچےسمیت2 افرادجاں بحق،خاتون زخمی

Feb 04, 2026 | 19:24:PM
 پنوعاقل؛گنے سے بھری ٹرالی موٹرسائیکل پر الٹنے سےکمسن بچےسمیت2 افرادجاں بحق،خاتون زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جام شیر سمیجو )سندھ کے علاقے پنوعاقل کے قریب گنے سے بھری ٹرالی موٹرسائیکل پر الٹنے سے ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پنوعاقل کے نواحی علاقے گاؤں ریڈی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار افراد پر گنے سے بھری ٹرالی الٹ گئی  جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ اور 35 سالہ سجن چاچڑ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون مائی جادل کو علاج کے لیے جبکہ جاں بحق سجن چاچڑ کی لاش کو تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کر دیا گیا  جبکہ کمسن بچے کی لاش ورثاء حادثے کے مقام سے ہی گھر لے گئے۔
 یہ بھی پڑھیں :  پنجاب حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان