اولمپیئن ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لئے انگلینڈ روانہ

Feb 04, 2024 | 22:24:PM
اولمپیئن ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لئے انگلینڈ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیولن تھرو میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

ارشد ندیم گزشتہ برس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، وہ انجری کے باعث ایشین گیمز کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوئے تھے, وہ سرجری کے بعد جلد ایکشن میں آنے کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اور نام ریٹائرمنٹ لینے کو تیار، بورڈ کو خط بھی لکھ دیا

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سب سے دعا کی اپیل ہے، دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں آنا ٹارگٹ ہے، پیرس اولمپکس سے قبل 2، 3 مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔