بنگلہ دیشی گیند باز تسکین احمد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرہونے کیلئے تیار

Feb 04, 2024 | 21:09:PM
بنگلہ دیشی گیند باز تسکین احمد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرہونے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کیلئے تیار ہیں۔
بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے اپنی طویل انجری کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر تسکین احمد اپنی طویل انجری کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

تسکین نے اس سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط بھیجا تھا اور وہ ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، بی سی بی کو بھیجے گئے خط میں تسکین نے بورڈ پر زور دیا کہ وہ صرف وائٹ بال کرکٹ کے لیے ان پر غور کرے کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ زیادہ ڈیلیور کر سکتے ہیں اور اس سے انہیں کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے کافی وقت ملنے میں مدد ملے گی۔

بی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار نے اس پیشرفت کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر ابھی فیصلہ کرنا ہے، بی سی بی کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ تسکین نے ایک خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ طویل ورژن کی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے، تاہم بی پی ایل ختم ہونے کے بعد ہم اس سلسلے میں ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ تسکین ورلڈ کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال بھارت میں کھیلے گئے عالمی ایونٹ میں میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔