سینیگال: صدر میکی سال نے صدارتی انتخاب ملتوی کر دئیے

Feb 04, 2024 | 11:41:AM
سینیگال کے صدر میکی سال نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینیگال کے صدر میکی سال نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

ہفتے کے روز قوم سے خطاب کے دوران صدر میکی سال نے اعلان کیا کہ اُنہوں نے امیدواروں کی فہرست پر تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ انتخابی قانون کو منسوخ کر دیے ہیں۔ 

میکی سال کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے نومبر 2023 کے اقدام کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے جس میں انتخابات کی اصل تاریخ طے کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی کا این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، قومی ٹیم غم و غصہ میں مبتلا

اُنہوں نے نئی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ میں ایک پرامن اور مفاہمت والے سینیگال میں آزاد، شفاف،جامع انتخابات اور حالات کو یکجا کرنے کے لیے ایک کھلا قومی مکالمہ شروع کروں گا۔

یاد رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ آئینی کونسل نے اپوزیشن کے کچھ سرکردہ ارکان کو امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔