متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا ،امید ہےنوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے: جسٹس اطہر من اللہ

Feb 04, 2024 | 11:42:AM
 متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا ،امید ہےنوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے: جسٹس اطہر من اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ 8 فروی کے بعد ہی اس بارے میں کہا جا سکے گا کہ الیکشن کیسے ہوئے،ہمارے معاشرے میں اظہار  رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن برائے الیکشن نہیں بلکہ الیکشن جینوئن الیکشن ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ  اظہار  رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، جبری گمشدگی کے حوالے سے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم یہ سوچنا ہوگا کہ جب یہ مسئلہ بلوچستان یا کے پی میں ہو تو مسئلہ نہیں لیکن پنجاب میں ہو تو مسئلہ بن جاتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا، عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے، عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا ایک اور قومی و تاریخی فیصلہ، محسن نقوی نے دل جیت لئے