گورنر راج لگنا یا نہ لگنا صوبائی حکومت پر منحصر ہے ؛فیصل کریم کنڈی

Dec 04, 2025 | 19:50:PM
گورنر راج لگنا یا نہ لگنا صوبائی حکومت پر منحصر ہے ؛فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فیصل کریم کنڈی صوابی میں مولی فیڈر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورالحق) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ گورنر راج لگنا یا نہ لگنا صوبائی حکومت پر منحصر ہے۔

صوابی میں مولی فیڈر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبرپختونخوا نے  کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے تعاون کرتی ہے پھر گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کو آئین نے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت سے تعاون کرے، خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کا شکارہے، افسران، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور شہری شہید ہورہے ہیں، صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اداروں کی مدد کرے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ملاقات کے لیے ہڑتال، روڈ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، عدالتی معاملات کو عدالت میں حل کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرے، صوبائی حکومت کو غیرقانونی افغان مہاجرین کو صوبے سے نکالنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  عظمی خان کی ملاقات بھی بند،جیل کے باہرنقص امن کی صورتحال ہوئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے؛عطا تارڑ