کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب

Dec 04, 2025 | 15:47:PM
کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوکونٹ آلمنڈ کوکیز کو کون کھانا نہیں چاہے گا،آج ہم آپ کو یہ مزیدار کوکیز گھر پر بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں۔

 کوکونٹ آلمنڈ کوکیز بنانے کیلئے درکار اجزا:
 مکھن آدھا کپ، بیکنگ سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، کھٹی کریم آدھا کپ، سفید آٹا ڈھائی کپ، کٹے ہوئے بادام ڈیڑھ کپ، دانے دارچینی، ایک کپ، انڈے 2 عدد، ونیلا ایسینس ایک چھوٹا چمچہ، کھوپرا 2 کپ۔

کوکیز بنانے کا طریقہ:
 ایک مکسنگ باؤل میں مکھن کو الیکٹرک مکسر سے میڈیم یا ہائی اسپیڈ پر تین سیکنڈ پھینٹیں۔

 چینی اور بیکنگ سوڈا ملا دیں اور اتنا پھینٹیں کہ وہ یکجان ہو جائیں۔

 پھینٹے ہوئے انڈےمیں کھٹی کریم اور ونیلا ایسنس ملا دیں اور مکسر کی مدد سے جتنا آٹا پھینٹنا ممکن ہو پھینٹتے ہوئے شامل کر لیں۔

 اگر آٹا بچ جائے تو لکڑی کے چمچے کی مدد سے چلاتے ہوئے ناریل اور بادام ملا دیں۔

 چکنی کوکیز شیٹس پر پھینٹے ہوئے آٹے کو گول چمچ سے گراتی جائیں۔

350 ڈگری پری ہیڈ اَوَن میں تقریباً12 منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کریں،پھر کوکیز کو ہٹا لیں اور ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔