"پشاور میں ماسک نہ پہنے والوں کی شامت آگئی"

Dec 04, 2020 | 12:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاورمیں بی آر ٹی بسوں و دیگر بس اڈوں پر ماسک نہ پہننے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں کورونا کی روک تھام کےلئے انتظامیہ سرگرم،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ہشت نگری و دیگر سٹیشنز کا معائنہ کیا اس دوران بیشتر افراد ماسک کے بغیر نظر آئے جس پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتا ب احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد ہاشمی نے بھی جی ٹی روڈ پر بی آر ٹی سٹیشنوں کا معائنہ کیا اور گرفتاریاں کیں۔

ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ہر روز آپریشن کیا جائے گا۔بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔