تعطیل کے باوجودپریکٹیکل امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )راولپنڈی میں مقامی تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے پریکٹیکل امتحانات آج 4 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری مقامی تعطیل کا اطلاق پریکٹیکل امتحانات پر نہیں ہوگااورراولپنڈی میں مقامی تعطیل کے باوجود انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے پریکٹیکل امتحانات آج 04 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں پہنچیں،کیمسٹری، شماریات (Statistics) اور OHE کے پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہونہار اسکالرشپ پروگرام فیز ٹو کی منظوری کیلئے سمری ایوانِ وزیراعلیٰ کوارسال
کنٹرولر امتحانات نے تمام پریکٹیکل ایگزامنرز اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو جاری شدہ شیڈول پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے،تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور بلا تعطل مکمل کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔