ہونہار اسکالرشپ پروگرام فیز ٹو کی منظوری کیلئے سمری ایوانِ وزیراعلیٰ کوارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہونہار اسکالرشپ پروگرام فیز ٹو کی منظوری کیلئے سمری ایوانِ وزیراعلیٰ کوارسال کردی گئی۔
رواں مالی سال کے دوران ہونہار اسکالرشپ پروگرام پر 33 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےاورپنجاب کے ذہین اور مستحق طلبہ کو دنیا کی ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپس دی جائیں گی۔
بیرونِ ملک تعلیم کی ٹیوشن فیس، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر تمام تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی،اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 65 سے 70 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے،فیز ٹو کے آغاز سے مزید طلبہ کو بین الاقوامی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔