اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مندی پر اختتام ،ڈالرکی قدرمیں استحکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی، کاوش میمن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مندی پر اختتام پذیر ہوگیا جہاں کے ایس ای100 انڈیکس 1,116 پوائنٹس کی کمی سے 177,083 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے بنیادی شعبوں میں فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 1,116 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,083 پوائنٹس پر بند ہوا،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 177,043 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گر گیا۔
مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل ریفائنری اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا،انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والی کمپنیوں حبکو، ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل اور یو بی ایل کے شیئرز بھی مندی کا شکار رہے، جس کے باعث مجموعی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شراکتی پنشن نظام کو فعال بنانے کی جانب ایک اہم قدم
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈکیاگیا اورانٹر بینک میں ڈالر 277.77 روپے پر ٹریڈکررہاہے۔