کیوبا میں بحالی کی کوششوں کے دوران قومی پاور گرڈ دوبارہ بیٹھ گیا،پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

Aug 04, 2026 | 09:56:AM
کیوبا میں بحالی کی کوششوں کے دوران قومی پاور گرڈ دوبارہ بیٹھ گیا،پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیوبا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں پیر کے روز پاور سسٹم کی بحالی کی کوششوں کے دوران قومی الیکٹریکل گرڈ (SEN) ایک بار پھر دھڑام سے نیچے آ گرا۔

گزشتہ روز پیر کی شام کو پیش آنے والے اس نئے حادثے کے بعد تقریباً ایک کروڑ کی آبادی پر مشتمل پورا جزیرہ مسلسل تاریکی کے آغوش میں چلا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے ہونے والے ملک گیر بلیک آؤٹ کے بعد سامنے آیا۔ سرکاری بجلی کمپنی 'یو این ای' (UNE) نے اپنے بیان میں بتایا کہ خرابی کے دوران خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن نیٹ ورک متاثر ہوا، جس سے بحال ہونے والے پاور جنریٹنگ یونٹس بھی اچانک بند ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل مزید سستا ہوگا؟ عالمی مارکیٹ سے اچھی خبر آگئی

کیوبا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دہائیوں پرانی امریکی پابندیوں اور تجارتی رکاوٹوں کی وجہ سے انہیں ایندھن اور پاور ہاؤسز کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام کا موقف ہے کہ یہ بحران کیوبا کے اپنے ناکام معاشی ماڈل کا نتیجہ ہے۔ مسلسل اور طویل بلیک آؤٹ نے نہ صرف کاروباری اور عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ شدید گرمی کے باعث عوام راتیں کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں۔