خیبرپختونخوا میں بھی گندم سکینڈل کا انکشاف،6ارب سے زائد بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: گندم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاق کے بعدخیبرپختونخوا میں بھی گندم سکینڈل کا انکشاف،آڈٹ جنرل آف پاکستان نے سال 2024-25 کی رپورٹ جاری کردی۔
صوبے کیلئے6.13 ارب روپے کی درآمدی گندم کی خریداری میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں،کل 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، جس میں پرانی اور قریبالمدت گندم بھی شامل تھی۔
سال2021 اور 2022 میں خریدی گئی گندم زائدالمیعاد ہونے کے باوجود اب بھی گوداموں میں موجود ہے۔ناقص انتظامی کنٹرول کے باعث قومی خزانے کو چھ ارب کا نقصان ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان