پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے فارن کرنسی ذخائر طے شدہ مدت پوری ہونےپرواپس کئے، افواہیں گمراہ کن ہیں، فارن آفس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان سے اپنے دیئے ہوئے مالی ذخائر واپس مانگ لینے کی جھوٹی افواہوں کو گمراہ کن تبصرے قرار دے کر مسترد کر دیا۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے آج بتایا کہ یو اے ای کے پاکستان سے اپنے فراہم کردہ فارن کرنسی کے ذخائر واپس مانگنے کے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے۔ یو اے ای کے ذخائر پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے یو اے ای کی مضبوط حمایت کا مظہر ہیں۔ حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہو جانے پر یو اے ای کے فراہم کئے ہوئے فارن کرنسی کے ذخائر اپنی مرضی سے واپس کر رہی ہے۔
فارن کرنسی کے ان ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہحرکت ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: 48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
فارن آفس کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں. تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا سٹریٹجک تعاون جاری ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا، پاکستانی عوام پاک-امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کیلئے مکالمے پر اتفاق