اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کیلئے مکالمے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زوردیا۔پاکستان اور بحرین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مکالمے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے 'پانچ نکاتی اقدام' پر روشنی ڈالی، نائب وزیراعظم نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کے لیے پاک چین فارمولا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی، دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور بحرین نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے اہم رہنما انتقال کر گئے