اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اوور چارجنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی،قوانین پرعملدرآمد کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔
سی ٹی او اسلام آباد کاکہناتھا کہ تمام زونل ڈی ایس پیز اپنے اپنے زونز میں متحرک رہیں گے۔تمام ڈی ایس پیز آپریشن کی سپرویژن کریں گے۔اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرفراز ورک کاکہناتھا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کاکہناتھا کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری