ملتان بورڈ ؛میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری 

Apr 04, 2026 | 18:03:PM
ملتان بورڈ ؛میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری 
کیپشن: پریکٹیکل امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سہیرا رانا)ملتان بورڈ نے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 12 مئی 2026 سے ہوگا۔ پریکٹیکل امتحانات 22 مئی 2026 تک جاری رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق تمام امتحانات تین شفٹ میں لئے جائیں گے۔پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگی۔دوسری شفٹ کا ٹائم 11:30 بجے سے 1:30 بجے تک ہوگا۔تیسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگی۔

فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکلز شیڈول میں شامل ہیں۔الیکٹریکل وائرنگ، ووڈ ورک اور فیشن ڈیزائننگ کے بھی پریکٹیکلز ہوں گے۔ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے امتحانات بھی شامل ہیں۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے رول نمبر سلپ کے مطابق مقررہ وقت پر پہنچیں۔پریکٹیکل امتحان میں لیٹ آنے والے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔تمام امیدوار نوٹ بک اور ضروری سامان ساتھ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 25 اپریل تک بند۔۔؟ محکمہ سکول ایجوکیشن سے اہم خبر آ گئی