ایران میں 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت

Apr 04, 2026 | 12:06:PM
ایران میں 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی عدالت نے مزید 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 2 سیاسی قیدیوں ابوالحسن منتظر اور وحید بنی‌ عامریان کو (آج) ہفتے کے روز سزائے موت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کو دسمبر 2024ء میں مزید 4 ملزمان کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 

ان دونوں افراد پر مسلح بغاوت سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا تعلق جلا وطن اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن (ایم ای کے) سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر ایرانی ٹی وی چینل نے انعام کا اعلان کردیا