لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر ایرانی ٹی وی چینل نے انعام کا اعلان کردیا

Apr 04, 2026 | 10:26:AM
لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر ایرانی ٹی وی چینل نے انعام کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی میڈیا چینل نے لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری دشمن کے پائلٹوں کو گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو انہیں انعام دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران میں 1 امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، یہ طیارہ ایف-15 ای جنگی جہاز تھا، جس میں 1 پائلٹ اور ویپنز سسٹمز افسر سوار ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود 2 اہلکاروں میں سے 1 کو امریکی سپیشل فورسز نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، تاہم دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:ایران پر امریکہ کے حملے جنگی جرائم قرار

ایرانی چینل پر نشر کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے آج پہلے نشانہ بننے والے امریکی لڑاکا پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 کوہگیلوئیہ و بویراحمد صوبے کے معزز عوام سے گزارش ہے کہ اگر آپ دشمن پائلٹ کو زندہ گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو آپ کو قیمتی انعام اور بونس دیا جائے گا۔

کوہگیلوئیہ و بویراحمد ایک دیہی اور پہاڑی علاقہ ہے جو تقریباً 15 ہزار 500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔