فلم ’ ٹیکسالی گیٹ ‘کا ڈائریکٹر کٹ ورژن بھی تیار

Apr 04, 2024 | 23:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)لالی ووڈ انڈسٹری کی فلم ٹیکسالی گیٹ کا ڈائریکٹر کٹ ورژن بھی تیار ہوگیا ۔

فلم ٹیکسالی گیٹ کا ڈائریکٹر کٹ ورژن پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا ، فلم فروری میں سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی عید الفطر پر نئے سین شامل کرکے نئے ورژن میں فلم ریلیز کی جائیگی ،فلم کی کاسٹ میں یاسر حسین ،عائشہ عمر،بابر علی ،نیئر اعجاز ،افتخار ٹھاکر ،ایلی خان ،مہر بانو اور خالد انعم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ،فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ ہیں اور ٹیکسالی گیٹ پاکستانی پہلی فلم ہوگی جس کا ڈائریکٹر کٹ بھی ریلیز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال دنیا فنا ہو جائیگی؟ بابا وانگا کی پیشگوئی نے تہلکہ مچا دیا