پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کے قریب سیون سٹارہوٹل بنانے کا فیصلہ

پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ کثیرمنزلہ بلڈنگ خرید لی  ہے، کثیرالمنزل بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی۔ذرائع

Apr 04, 2024 | 15:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) لاہور میں عالمی کر کٹ مقابلوں کے دوران ٹریفک کو قابو کرنا لاہور انتظامیہ کیلئے سردرد بن جاتا ہے،پی سی بی نے عالمی میچوں کے دوران  شہرمیں ٹریفک مسائل کا حل نکال لیا  ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ کثیرمنزلہ بلڈنگ خرید لی  ہے۔ذرائع کے مطابق کثیرالمنزل بلڈنگ 4 ارب روپے میں خریدی گئی، خریدی جانے والی بلڈنگ کوسیون سٹارہوٹل بنایاجائےگا۔ ہوٹل بنانےسےٹیموں کی آمدورفت سے ٹریفک مسائل ختم ہوجائیں گے۔ 

ضرورپڑھیں:18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل کیلئے حتمی مشاورت ،بیٹھک آج لگے گی

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے والی کسی بھی بیرون ملک کی ٹیم کو پرل کونٹینٹل (پی سی) میں رکھا جاتا تھا، تاہم میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لے جانے کے لیے پی سی اور قذافی سٹیڈیم کے درمیان تمام شاہراہوں کی ٹریفک کو روک دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔