18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل کیلئے حتمی مشاورت ،بیٹھک آج لگے گی

Apr 04, 2024 | 12:49:PM
18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل کیلئے حتمی مشاورت ،بیٹھک آج لگے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کیلئےقومی سلیکشن کمیٹی  کا قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے آج لاہور میں بیھٹک لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  کاکول کیمپ میں شریک 29 میں سے 18 رکنی قومی اسکواڈ تشکیل دیاجائے گا،فاسٹ باولنگ میں روٹیشن پالیسی کے تحت تمام باولرز کو موقع دینے پر مشاورت ہو گی۔
سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان) ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان ،افتخار احمد،سلمان علی آغا ، شاداب خان، عماد وسیم اور اسامہ میر شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر یتیم بچوں کیلئے مفت کپڑے دینے والے درزی نے مثال قائم کردی

ان کے علاوہ  شاہین آفریدی، حسن علی، محمد عامر، نسیم شاہ، زمان خان ،عباس آفریدی،وسیم جونیئر، عثمان خان اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔