پاکستانی نژاد برطانوی باکسر پر 2 سال کی پابندی عائد, وجہ کیا بنی؟

Apr 04, 2023 | 15:02:PM
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر پر 2 سال کی پابندی عائد, وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ممنوعہ ادویا ت کے استعمال پر 2 سال پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق باکسر عامر خان کو ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پؔڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ 2022 میں کیل برووک کے خلاف مقابلے کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: پی سی بی سچ بولنے پر شاداب خان کا منہ بند کرنا چاہتا ہے: راشد لطیف

واضح رہے کہ اس میچ میں شکست کا سامنا کرنے پر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا لیکن اینٹی ڈوپنگ قانون کے تحت اب وہ 2 سال تک کسی بھی کھیل کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔